نجی ائیر لائن ائیر بلیو کے بعد پی آئی اے کو بھی برطانیہ کی پروازوں کا لائسنس مل گیا۔
پاکستان سے برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پی آئی اے کو بھی ٹی سی او لائسنس مل گیا۔
پاکستان سے برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملے پر برطانیہ کے محکمہ ڈی ایف ٹی نے نجی ائیر لائن ائیر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔
ائیر بلیو کے ائیر بس 320 طیارے ترکیہ میں ری فیولنگ کے بعد انگلینڈ جائیں گے، ائیر لائن انگلینڈ کیلئے ایئربس 320 اور 321 طیارے استعمال کرے گی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی، پی آئی اے کی برطانوی فضائی آپریشن کی راہ ہموار ہو گئی ہے تھرڈ کنٹری آپریٹر کی منظوری حاصل ہو گئی ہے۔
پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر ، ٹی سی او، کی باضابطہ منظوری مل گئی ہے، گزشتہ روز برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر پی آئی اے کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔
پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد برمنگھم اور لندن بی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا، پی آئی اے کو جامع اور ہمہ جہتی منظوری دی گئی جس سے پی آئی اے براہ راست پروازیں آپریٹ کرے گا۔
گزشتہ روز ہی برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے سیکیورٹی اور کارگو کو پانچ سال کے لیے ACC3 سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے، ترجمان کے مطابق بین الاقوامی ہوا بازی کے اداروں کی جانب سے جاری کردہ یہ سرٹیفکیٹس پی آئی اے کے فضائی آپریشنز اور سیفٹی پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔
سی ای او پی آ ئی اے نے وزیر اعظم پاکستان، نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع، وزارت دفاع اور سول ایوایشن کی سرپرستی اور دیگر منسلک اداروں کے تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
روزگار کی فراہمی،وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاشا میں معاہدہ طے پا گیا
انہوں نے پی آ ئی اے کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے 5 سال ثابت قدمی سے متعدد آڈٹس کا سامنا کیا اور اس میں کامیابی حاصل کی۔
