امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو نیوکلیئر ہتھیاروں سے متعلق بیان پر ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا ردعمل آ گیا۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کے تحت مذاکرات قبول کرنا کسی کیلئے بھی قابل قبول نہیں، موجودہ حالات میں امریکا سے مذاکرات ہمارے قومی مفاد میں نہیں، امریکا کے ساتھ مذاکرات ہمیں کوئی تحفظ فراہم نہیں کریں گے۔
جنگیں نہ رکوا سکے تو اقوام متحدہ کا کیا فائدہ ؟ دنیا غزہ جنگ بندی کیلئے کردار ادار کرے ، ڈونلڈ ٹرمپ
علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایران دباؤ اور پابندیوں کے آگے ہرگز نہیں جھکے گا، امریکا اصرار کر رہا ہے کہ ایران کو کسی بھی قسم کی افزودگی رکھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے لیکن ہم یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ پہلے وہ کہتے تھے صرف آلات نہ رکھو، لیکن اب وہ کہتے ہیں کہ افزودگی ہی نہ ہو۔
واضح رہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔
