سری لنکن بیٹر داسون شناکا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
داسون شناکا ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کیخلاف کھیلے جانے والے میچ میں صفر پر آئوٹ ہو گئے جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 14 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
ایشیا کپ سپر فور، پاکستان کو سری لنکا کے خلاف کامیابی کیلئے 134 رنز کا ہدف
داسون شناکا اپنا 113 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہا ہے ، 113 میچوں میں انہوں نے 1601 رنز بنائے ہیں ، اس کے علاوہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں 38 وکٹیں بھی لی ہیں۔
داسون شناکا کے بعد دوسرے نمبر پر روانڈا کے ایراکوزے صفر پر زیادہ آئوٹ ہونے والے کھلاڑی ہیں ، وہ 13 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہو چکے ہیں ، اس کے علاوہ روانڈا کے ہی بینمیامانا بھی 13 بار صفر پر آئوٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔
عثمان ڈیمبیلے نے فٹبال کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز بیلن ڈی اور جیت کر تاریخ رقم کر دی
13 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹنے والوں میں بنگلہ دیش کے سومیا سرکار اور آئر لینڈ کے پی آر سٹرلنگ شامل ہیں جبکہ تھائی لینڈ کے چیٹفیزن ، آئر لینڈ کے کے جے اوبرائن اور بھارت کے روہت شرما 12 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہو چکے ہیں۔
