ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 133 رنز بنائے پاکستان نے ہدف 18 ویں اوورز میں پورا کرلیا۔
پاکستان کی طرف سے طرف سے محمد نواز38 اور حسین طلعت نے 32 رنزکی شاندار اننگزکھیلی اور دونوں ناٹ آئوٹ رہے۔
صاحبزادہ فرحان نے 15 گیندوں پر24 جبکہ فخرزمان نے 17 رن بنائے، سری لنکا کی جانب ٹھیکشانہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 58 رنز پر سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین بھیج دی تھی۔ایسے میں کامندو مینڈس نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے پاتھن نسنکا 8، کوشل مینڈس صفر، پریرا 15، آسالنکا 20، ہاسارنکا 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کرونارتنے 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
یوں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کیے۔
داسون شناکا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 14 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہونیوالے پہلے کھلاڑی بن گئے
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
