نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر امریکی حکام کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق دھمکیوں کے بعد امریکی سیکرٹ سروس نے جدید الیکٹرانک آلات کا جال توڑ دیا ، آلات 193 رکنی عالمی اجلاس کے مقام سے 56 کلومیٹر کی رینج میں موجود تھے ۔
اقوام متحدہ کانفرنس، فلسطین پرعالمی رہنماؤں کے خطاب کے دوران مائیک بند
امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق 300 سے زائد سم سرورز اور ایک لاکھ سم کارڈز قبضے میں لے لیے گئے ، آلات کو امریکی حکام کیخلاف ٹیلی کمیونیکیشن سے متعلق دھمکیاں دینے کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔
امریکی سیکرت سروس کا کہنا ہے کہ دریافت شدہ آلات ٹیلی کمیونیکیشن کے مختلف حملوں کیلئے استعمال ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں سربراہی اجلاس کچھ دیر بعد ہو رہا ہے ، اجلاس میں شرکت کیلئے عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، سیکرٹری اقوام متحدہ انتونیو گوتریس عالمی رہنماؤں کا استقبال کر رہے ہیں۔
27 سالہ جدوجہد، 22 ارب ڈالر خرچ مگر پولیو پر قابو پانے میں ناکام ، اقوام متحدہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کریں گے ، وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
