فرانس کے عثمان ڈیمبیلے سب سے بڑے فٹبال ایوارڈ بیلن ڈی اور جیتنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان فٹبالر بن گئے۔
پیرس سینٹ جرمین کلب کے اسٹار فٹبالر عثمان ڈیمبیلے نے فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز بیلن ڈی اور جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
یہ ایوارڈ انہیں گزشتہ سیزن میں کلب کی شاندار کارکردگی اور چیمپئنز لیگ کی فتح میں مرکزی کردار ادا کرنے پر دیا گیا ، ڈیمبیلے نے بارسلونا کے لامین یامال کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
دنیا کے معتبر ترین امپائر ڈِکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
دوسری جانب اسپین کی مڈفیلڈر بونماتی خواتین فٹبال میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بیلن ڈی اور جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ وہ مجموعی طور بیلن ڈی اور ایوارڈز کی ہیٹ ٹرک کرنے والی تیسری کھلاڑی ہیں۔
عثمان ڈیمبیلے کی جیت پر شکست کھانے والے لامین یامال کے والد نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا “دنیا کا سب سے بہترین کھلاڑی ہے، اور وہ بھی واضح فرق سے۔”
سری لنکا کیخلاف میچ، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع
یامال کے والد نصراؤئی نے واضح کیا کہ ان کی رائے کسی ذاتی جانبداری پر مبنی نہیں، بلکہ وہ ایمانداری سے سمجھتے ہیں کہ ان کا بیٹا سب سے بہترین کھلاڑی ہے۔ ہمیں کہنا پڑے گا کہ یہاں کچھ عجیب ہوا ہے ، اگلا سال ہمارا ہے۔
