ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔
پاکستان کے لیے یہ میچ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہار کی صورت میں قومی ٹیم کو ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑ سکتا ہے۔
اسی خدشے کے پیشِ نظر قومی کرکٹ مینیجمنٹ اس میچ میں کامیابی کے چانسز بڑھانے کے لیے پر مغز حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔
ملک بھر میں اسکولز کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے خلاف اترنے والی ٹیم میں بھی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مینیجمنٹ نے حسین طلعت کو نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان کی جگہ حسن نواز کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع دیا جائیگا۔
واضح رہے کہ حسین طلعت نے بھارت کے خلاف میچ میں 11 بالوں پر 10 رنز اسکور کیے تھے۔ وہ اب تک 20 ٹی20 میچز میں 405 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ان کا بہترین اسکور 63 ہے۔
دوسری جانب حسن نواز نے کا ٹی20 کیریئر 22 میچز پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے 449 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ ان کا بہترین اسکور 105 ناٹ آؤٹ ہے۔
قومی ٹیم نے گزشتہ 6 سالوں کے دوران ٹی 20 فارمیٹ میں سری لنکا کے خلاف 5 میچز کھیلے مگر ایک میں فتح حاصل نہ کر سکی۔ تاہم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کی کارکردگی نسبتاً بہتر رہی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں جو میچز کھیلے اس میں پاکستان کی کارکردگی سری لنکا سے بہتر رہی۔ یو اے ای میں کھیلے گئے 7 میچوں میں سے 4 میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ابوظہبی کے میدان میں پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔
