بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں آخری دو گواہان نے بیان ریکارڈ کرا دیئے۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی ، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ استغاثہ نے کیس کے آخری دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کروائے، گواہان میں نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر شاہد پرویز شامل تھے۔
سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ مجرمان کو اپیل کا حق دینے اور 45 دن میں قانون سازی کا حکم
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اور بشریٰ بی بی کی بھابی مہرالنساء بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔ گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت بدھ 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 20 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، جن میں سے اٹھارہ پر جرح مکمل کر لی گئی ہے۔
آزادی مارچ کیس ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ ، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم
واضح رہے اسپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام آباد نے گزشتہ برس توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی تھی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔ اس کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھی ، بعد میں نیب ترامیم کی روشنی میں کیس ایف آئی اے کو منتقل کر دیا گیا تھا۔
