جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کی جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کی اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 14 قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
دارالحکومت کیٹو سے خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں جیل کا ایک گارڈ بھی شامل ہے۔ ہنگامہ آرائی میں 14 افراد زخمی اور کچھ قیدی فرار ہو گئے تاہم فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 13 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
پنجاب بھر کی جیلوں میں خطرناک قیدیوں کی وی وی آئی پی ملاقاتوں پر پابندی عائد
علاقائی پولیس چیف نے بتایا کہ قیدیوں نے جیل کا محافظ قتل کرنے کے علاوہ کئی پولیس افسران کو یرغمال بنا لیا، صورتحال قابو میں لانے کے لیے اضافی سکیورٹی فورسز طلب کر لی گئی ہیں۔
واضح رہے ایکواڈور کی جیل بالخصوص گویاکیل لٹورل پینٹینٹری میں ہنگامہ آرائی اور فسادات کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل بھی ایکواڈور کی جیلوں میں کئی بار ہنگامہ آرائی کے واقعات میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
