پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بائیں ہاتھ کی باولر نشرہ سندھو نے ایک اور شاندار سنگ میل عبورکرلیا۔
انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کرکے پاکستان کی تاریخ میں یہ اعزازحاصل کرنے والی تیسری ویمن کرکٹربننے کا اعزازحاصل کیا ہے۔
اس سے قبل سابق کپتان ثنا میراورآل راؤنڈرندا ڈاریہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں، ثنا میرنے اپنے کیریئر میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں اورندا ڈار بھی اپنی شاندارکارکردگی کے ذریعے ٹیم کیلئے نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
نشرہ سندھو نے کم عرصے میں یہ سنگ میل عبور کر کے خود کو پاکستان ویمن کرکٹ کی اہم باولرزمیں شامل کرلیا ہے انکی نپی تلی بولنگ اوربائیں ہاتھ کے منفرد ایکشن نے انہیں ہمیشہ حریف ٹیموں کیلئے خطرہ ثابت کیا ہے۔
کرکٹ حلقوں نے نشرہ سندھو کواس کامیابی پر مبارکباد دی ہے اورامید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان ویمن ٹیم کیلئے مزید ریکارڈزاپنے نام کریں گی۔
پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹاکرا 5 اکتوبر کو ہوگا
یہ سنگ میل پاکستان ویمن کرکٹ کے بڑھتے ہوئے معیار اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی موجودگی کا ثبوت ہے۔
