جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں پٹرولیم مصنوعات (petroleum products)کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر2.538ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5فیصدکم ہے۔
سونا 3 ہزار 400روپے مہنگا ،فی تولہ قیمت 3لاکھ93ہزار 700 روپے ہوگئی
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر2.662ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔
اگست 2025میں پٹرولیم مصنوعات کامجموعی درآمدی بل 1.193ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اگست کے 1.398ارب ڈالرکے مقابلہ میں 14.7فیصدکم ہے۔
لاہور،دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
جولائی کے مقابلہ میں اگست میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر11.4فیصدکی کمی ہوئی ہے،جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر1.346ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔
