جنوبی افریقہ کے بیٹر کونئٹن ڈی کاک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ، انہیں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کر لیا گیا۔
کوئنٹن ڈی کاک نے 2023 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کھیلنے کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ گئے تھے ، اسٹار بیٹر کی 2024 کے بعد جنوبی افریقی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین اب تک 140 ایک روز میچز میں 44.85 کی اوسط سے 5 ہزار 966 رنز بنا چکے ہیں۔ کوئنٹن ڈی کاک کا اننگز میں سب سے زیادہ انفرادی اسکول 178 رنز ہے، ان کے ون ڈے کیریئر میں 17 سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب دورہ پاکستان کیلئے جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باووما پنڈلی میں انجریز کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، جس کے بعد ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹاکرا 5 اکتوبر کو ہوگا
کیشو مہاراج صرف دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ ان کا ری ہیب مکمل ہونا باقی ہے جبکہ میتھیو بریٹزکی ون ڈے میں عبوری کپتان ہوں گے۔
جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کیخلاف 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم 7 اکتوبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہو گی، روانگی سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ 5 اور 6 اکتوبر کو پریٹوریا میں ٹریننگ کرے گا۔
