فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر سے 57 ہزار سے زائد سونے کے کاروبار سے منسلک جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے جن میں سے صرف 20 ہزار جیولرز بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان میں بھی صرف 10 ہزار جیولرز نے گزشتہ سال ٹیکس ریٹرن جمع کروائے۔
فلپائن میں فلڈ کنٹرول کرپشن اسکینڈل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کر کے ٹیکس چوری میں ملوث ہیں، جس پر اب ادارہ سخت ایکشن لینے جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب کے 800 جیولرز کے خلاف کارروائی کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ ان میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان جیسے بڑے شہروں کے سونے کے تاجر شامل ہیں۔
کیش لیس اکانومی سے ہی کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو گا، وزیر اعظم
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کئی ہزار جیولرز تاحال ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہو رہے، جس کے باعث قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ صرف جیولرز ہی نہیں، بلکہ تمام کاروباری سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ٹیکس نظام کو شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔
