نئی دہلی: بھارت کی ریاست گجرات میں خاتون نے ٹھیلے والے سے 2 گول گپے ملنے پر سڑک پر دھرنا دے دیا۔ جس کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں پیش آنے والے واقعے نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔ اور بھارتی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون سڑک پر اکیلے دھرنا دیئے بیٹھی ہیں۔ خاتون ٹھیلے والے کے رویئے پر زاروقطار روتی رہیں۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ وہ جب بھی ٹھیلے والے سے گول گپے لیتی ہیں تو وہ کم گول گپے دیتا ہے۔ جبکہ انہیں الٹی سیدھی باتیں بھی سناتا ہے۔
خاتون کا مطالبہ تھا کہ اس گول گپے والے سے انہیں مزید 2 گول گپے دلوائے جائیں ۔ جبکہ اس کا ٹھیلا یہاں سے ختم کروایا جائے۔ اور جب تک یہ ٹھیلا یہاں سے نہیں ہٹایا جاتا وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: چینی 19 سالہ نوجوان گردن جھکائے رہنے کی وجہ سے فالج کا شکار
پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون سے مذاکرات کیے۔ اور کامیاب مذاکرات کے بعد خاتون نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔ یوں سڑک پر ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی۔
