جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باؤما انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی قیادت نہیں کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باؤما پنڈلی کی انجری کے باعث ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ان کی جگہ ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ٹیمبا باؤما دورہ انگلینڈ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔ اور ڈاکٹرز نے انہیں 6 سے 8 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا۔ جس کی وجہ سے وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمیئن شپ کا فائنل اور زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔
جنوبی افریقہ کے ہیڈکوچ شکری کونراڈ نے کہا کہ ہم ٹیمبا باؤما کی کمی کو محسوس کریں گے۔ تاہم ہماری ٹیم مکمل طور پر کھیلنے کے لیے تیار ہے۔ اور مجھے امید ہے کہ موجودہ اسکواڈ پاکستان کا بھرپور مقابلہ کرے گا۔
پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے جنوبی افریقہ نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے کپتان ایڈن مارکرم ہوں گے۔ جبکہ ڈیوڈ بیڈنگھم، دیوالڈ بریوس، کاربن بوش، زبیر حمزہ، ٹونی ڈی زوری، سائمن ہارمر، مارکو یانسن، وِیان ملڈر، سینورن متھوسامی، کاگیسو ربادا، رائن ریکلٹن، ٹرسٹن سٹبز، پرنیلان سبریئن، کائل ورین اور کیشو مہاراج اسکواڈ م یں شامل ہوں گے۔
ٹی 20 اسکواڈ کی قیادت ڈیوڈ ملر کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈی کوک، ناندری برگر، کوٹزی، بریوس، ہینڈرکس، فریرا، بیورن فورٹوین، لوان-دری پرٹوریئس، لیزاد ولیمز، نکیبا پیٹر، مافاکا، نگیدی شامل ہیں۔
اسی طرح ون ڈے اسکواڈ کی قیادت میتھیو بریٹز کریں گے۔ جبکہ ڈی کوک، بریوس، ڈی زوری، فریرا، فورٹوین، لندے، مافاکا، نگیدی، کوٹزی، برگر، پرٹوریئس اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
Quinton de Kock back, David Miller and Matthew Breetzke to lead as South Africa rest some all-format players for the white-ball series in Pakistan https://t.co/7xvaAlLiz8 pic.twitter.com/8XDUiwkzws
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 22, 2025
جنوبی افریقہ کے بیٹر کونئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جو انہوں نے واپس لے لیا۔ اب انہیں پاکستان کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر کو لاہور میں ہو گا۔ اور دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست، شعیب اختر برہم
ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ٹی 20 میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے۔ جس کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی، 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کے بعد تین ون ڈے میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔

