اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو کہا کہ “کم چک کے رکھ”
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ “حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ”۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ تے ہوندے رہندے پر 6/0 تے قیامت تک انڈیا نہیں بھولے گا۔ اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔
حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا۔ کم چک کے رکھ۔
کرکٹ میچ تے ھوندے رھندے پر 6/0 تے قیامت تک انڈیا نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔ https://t.co/ADzRAzBpq7— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 21, 2025
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ سپرفور مرحلے کے پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف جب باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے تو بھارتی شائقین کی جانب سے آوازیں لگائی گئیں۔ جس کے جواب میں حارث رؤف نے ہاتھ کی انگلیوں سے 6-0 کا نشان بنایا۔ اور ہاتھ سے جہاز اڑانے اور گرنے کا اشارہ بھی کیا۔
حارث رؤف کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہو گیا اور بھارتی صارفین آگ بگولہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست، شعیب اختر برہم
خیال رہے کہ رواں سال مئی میں معرکہ حق کے دوران بھارت کے 6 طیارے گرانے کے بعد پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا تھا کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی ہے۔
