ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما نے نیا ریکارڈ بنا دیا۔
ابھیشیک شرما نے 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 24 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جو کسی بھی بھارتی بیٹر کی جانب سے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین نصف سنچری ہے۔
اس سے قبل سابق بھارتی کپتان یووراج سنگھ نے 2012 میں پاکستان کے خلاف 29 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔ آج کے میچ میں ابھیشیک شرما نے شاندار 74 رنز کی اننگ کھیلی۔
سدرہ امین کی جنوبی افریقہ کیخلاف دوسری سنچری ، نیا ریکارڈ قائم کر دیا
بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں 5 وکٹوں سے شکست دی ، بھارت کی جانب سے شبھ من گل نے 47 جبکہ تلک ورما نے 30 رنز کی اننگ کھیلی۔
