شام میں 5 اکتوبر 2025 کو پہلے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا۔
شام کی ہائر کمیٹی فار پیپلز اسمبلی الیکشنز نے اعلان کیا ہے کہ عوامی اسمبلی کے ارکان کے لیے ووٹنگ 5 اکتوبر کو تمام انتخابی اضلاع میں ہو گی۔
شامی میڈیا کے مطابق کمیٹی نے انتخابی اداروں کے ارکان کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی بڑھا کر آج 21 ستمبر تک کر دی تھی۔
انتخابی عمل سپریم الیکٹورل کمیٹی کے ذریعے ذیلی کمیٹیوں کی تقرری سے شروع ہو گا، جو انتخابی اداروں کا انتخاب کرنے کے ساتھ امیدواروں کی درخواستیں وصول کرنے کے ذمے دار ہیں۔
برطانیہ ، آسٹریلیا اور کینیڈا کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
شہری ان امیدواروں پر اعتراضات جمع کرا سکتے ہیں، جن کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فہرستوں کا اعلان کیا جائے گا
واضح رہے چند ہفتے قبل انتخابی عمل کے نگران محمد طہٰ نے بتایا تھا کہ عوامی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 15 سے 20 ستمبر کے درمیان متوقع ہے۔
