ایشیا کپ سپرفور (asia cup)کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا۔شاندار بلےبازی پر ابھیشیک شرما میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
بھارت نے 172 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 7 گیندوں قبل حاصل کیا۔شبھ من گل 47 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو بغیر رنز بنائے حارث رئوف کی گیند پر آئوٹ ہوئے ان کا کیچ ابرار احمد نے تھاما۔
ابھیشک شرما نے تیز رفتار ففٹی سکور کی ،وہ 39 گیندوں پر 74 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ان کی وکٹ ابرار احمد نے حاصل کی۔سیمسن 13رنز بنا کرحارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
میچ کے دوران گرما گرمی
میچ کے دوران اس وقت ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی جب ابھیشک شرما اور حارث رئوف آپس میں الجھ پڑے،گرما گرمی بڑھتے دیکھ کر ایمپائر نے بیچ بچائو کرایا۔

میچ سے متعلق پیشگوئی
ویب سائٹ کرک انفو نے بھارتی اننگز شروع ہونے سے پہلے پیشگوئی کی کہ پاکستان کے جیتنے کے 48.75 فیصد جبکہ بھارت کے 51.25 فیصد چانسز ہیں۔

قبل ازیں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دیا۔صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کیا گیا۔پہلے ہی اوور میں اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کا کیچ ڈراپ ہوگیا۔
پاکستان کی پہلی وکٹ21رنز پر گری،فخر زمان 15رنز بنا کر ہاردِک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے ، وکٹ کیپر نے ان کا کیچ تھاما لیکن وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے گیند گرائونڈ کو چھو رہی تھی۔
Not out thaa #PakVsInd #indvspak pic.twitter.com/TfmZXHENrW
— Koshur newton (@KoshurNewton) September 21, 2025
دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی صائم ایوب تھے ، انہوں نے 21 رنز بنائے جس میں ایک چوکا اور ایک چھکا شامل تھا۔تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی حسین طلعت تھے جنہوں نے 10 رنز بنائے ،انہوں نے 11 گیندوں کا سامنا کیا۔
چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان تھے ، انہوں نے شاندار ففٹی سکور کی،ان کی اننگزمیں 3 چھکے ،5 چوکے شامل تھے،انہوں نے 45 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی۔
پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد نواز تھے وہ رن آئوٹ ہوئے ، انہوں نے 19 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے شیوم دوبے نے 2،کلدیب یادیو اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
1 more Rafale shot down #PAKvIND #AsiaCup2025 #PAKvsIND pic.twitter.com/CIEBDAcNuA
— Muhammad Aqib (@iamaqib1068) September 21, 2025
پاور پلے
پاور پلے کے اختتام پرپاکستان کا سکور ایک وکٹ کے نقصان پر 55رنزتھا۔یہ پاکستان کا پاور پلےمیں بھارت کے خلاف ریکارڈ اسکور ہے ،بمرا نے پاور پلے میں سب سے مہنگا اسپیل کیا۔
ٹاس
ایشیا کپ (asia cup 2025)سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
پچھلے میچ کی طرح اس بار بھی بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے مصافحہ نہیں کیا،میچ ریفری کے فرائض اینڈی پائی کرافٹ نے سرانجام دئیے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کماریادیو نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جسپریت بمرا اور ورون چکروتی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، دوسری اننگز میں اوس پڑنے کا امکان ہے،پچ دیکھنے میں بیٹنگ کے لئے بہت اچھی لگ رہی ہے۔
کپتان قومی ٹیم سلمان آغا نے کہا کہ آج کا میچ نیا ہے اور نیا چیلنج ہے،ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے،قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں،حسن نواز اورخوشدل شاہ کو شامل نہیں کیاگیا،فہیم اشرف اور حسین طلعت ٹیم کا حصہ ہونگے۔
پاکستان پلیئنگ الیون:
سلمان آغا، صائم ایوب ،صاحبزادہ فرحان،فخر زمان، محمد حارث ،حسین طلعت، محمد نواز،فہیم اشرف،شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ،ابرار احمد
بھارتی پلیئنگ الیون:
سوریا کمار یادیو، شبھ من گل، ابھیشیک شرما،سنجو سیمسن، تلک ورما ،شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا،اکشر پٹیل، ورون چکرورتی، کلدیب یادیو،جسپریت بمرا
