قومی آل راونڈر محمد نواز نے آج بھارت کے خلاف ہونے والے ہائی وولٹیج مقابلے سے قبل گفتگو کرتے ہوئے اہم پیش گوئیاں کی ہیں۔
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت آج ایک بار پھر مدمقابل ہوں گے۔ ہاتھ نہ ملانے کے تنازعہ کے بعد دونوں روایتی حریفوں کے درمیان یہ پہلا مقابلہ ہوگا۔
ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا، قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے
محمد نواز کا کہنا تھا کہ بال آف دی ٹورنامنٹ شاہین آفریدی کی ہوگی جبکہ سب سے زیادہ رنز صائم ایوب کے بلے سے نکلیں گے۔
صائم ایوں کی صلاحتیوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں ڈی جے کی ڈیوٹی صائم ایوب بخوبی کرسکتے ہیں۔
قومی سپنرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد نواز نے کہا کہ ابرار احمد میچ کا بہترین لمحہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
میچ سے قبل قومی ٹیم حوصلوں اور تیاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایشیا کپ پاکستان کے لیے یادگار رہے گا۔
بھارتی کپتان نے پاکستان کیخلاف میچ سے قبل ٹیم کو کیا مشورہ دیا؟
قومی کھلاڑیوں کے بعد بھارتی ٹیم کا تذکرہ کرتے ہوئے محمد نواز نے کہا کہ ہاردک پانڈیا ایشیا کپ میں ایک سٹائلش پلئیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
