بیجنگ: چین میں دانتوں پر ٹیٹو بنوانے کا نیا فیشن مقبول ہو رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں ایک نیا فیشن نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ اور وہ ہے دانتوں پر ٹیٹو بنوانا۔
دانتوں پر ٹیٹو پر براہ راست رنگ کرنے والا کام نہیں۔ بلکہ یہ تھری ڈی پرنٹڈ ڈینٹل کراؤنز پر کسٹم ڈیزائن یا الفاظ کندہ کروانے کا رجحان ہے۔ جس کے اخراجات تقریباً 3 سو امریکی ڈالر فی کراؤن ہیں۔ تاہم قیمت مواد اور ڈیزائن کی مقدار پر منحصر ہے۔
دانتوں کے اسپتالوں میں خاص طور پر نجی کلینکس اس سروس کو فیشن ایبل سروس کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
چینی ماہرین دانتوں پر ٹیٹو بنوانے پر اعتراضات اٹھا رہے ہیں۔ ماہرین ڈینٹسٹری خبردار کر رہے ہیں کہ کندہ کاری کراؤن کی مضبوطی اور اس کی طویل مدتی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گائے کو مکھیوں سے محفوظ رکھنے کا کامیاب تجربہ
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دانتوں کے نیچے پرائمری یا مٹیرئل کا معیار کم ہو تو زبانی صحت پر منفی اثر پڑے۔ جیسے جراثیم پھنس جانا یا صفائی کرنا مشکل ہونا۔
