لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے جدید منصوبہ پیش کر دیا۔
پنجاب میں کچرا جمع کرنے کے لیے رنگدار کوڑے دان استعمال کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں تعلیمی اداروں میں اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ پراسیس کے نفاذ کی منظوری ہو گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری و نجی اسکولوں میں 5 رنگوں کے کوڑے دان رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔ اور 30 ستمبر تک تمام اسکولوں میں رنگدار کوڑے دان لگانے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔
جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کچرا جمع کرنے کے لیے رنگدار کوڑے دان استعمال کیے جائیں گے۔ اور یکم اکتوبر سے معائنہ شروع ہو گا۔ جبکہ خلاف ورزی پر جرمانے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلابی صورتحال ختم ، سڑکوں کی بحالی پر کام جاری
کاغذ اور ردی کے لیے پیلا اور پلاسٹک کے لیے نارنجی کوڑا دان مختص کیا گیا ہے۔ جبکہ سبز کوڑا دان میں بوتلیں، کانچ اور لیب کا ضائع شدہ سامان ڈالا جائے گا۔
حکم نامے کے مطابق پھلوں کے چھلکے اور ضائع کھانا گرے رنگ کے ڈبوں میں پھینکا جائے گا۔
