دبئی: بھارتی کپتان سوریا یادیو نے فائنل جیتنے کی صورت میں چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کے ہاتھ سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔
بھارت نے ایشیا کپ جیتنے سے پہلے ہی شوشا چھوڑ دیا۔ اور ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان ہاتھ نہ ملانے پر شروع ہونے والا تنازع شدت اختیار کر گیا۔
بھارت نے ایشیا کپ کے فائنل میں کامیاب ہونے کی صورت میں چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کے ہاتھ سے ٹرافی لینے سے انکار کیا ہے۔ بھارت کی جانب سے ہینڈ شیک کے ایشو کے بعد اب اختتام تقریب کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بھارتی ٹیم ابھی ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پہنچی بھی نہیں اور ٹرافی جیتنے کی صورت میں مطالبات رکھنے شروع کر دیئے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ایشین کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کی اختتامی میں چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کو نہ بلایا جائے۔ ٹورنامنٹ جیتنے کی صورت میں وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: وسیم اکرم کا شاہین شاہ آفریدی کو میچ سے قبل اہم مشورہ
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے سے متعلق پاکستان کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ اور پاک بھارت میچ میں ریفری کے فرائض اینڈی پائی کرافٹ ہی ادا کریں گے۔
