دبئی: پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل ٹیم میں مختلف تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا۔
ایشیا کپ سپرفور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔ اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔
قومی ٹیم میں کیے جانے والے فیصلوں کے مطابق صائم ایوب کو 4 یا 5ویں نمبر پر کھلائے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ حسن نواز کی جگہ فہیم اشرف یا حسین طلعت کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سفیان مقیم کی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان نہیں۔ اور ان کی جگہ حارث رؤف میدان میں اتریں گے۔ محمد حارث یا فخر زمان اننگز کا آغاز کریں گے۔
وسیم اکرم نے بھارت کے خلاف میچ میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو اہم مشورے دے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اوپنر اور نائب کپتان شبمن گل کے خلاف اسمارٹ باؤلنگ کرنی ہو گی۔ اور مخصوص حکمت علی اپنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بھارت اور عمان کے میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ میچ میں عمانی فاسٹ باؤلر شاہ فیصل نے شبمن گل کو ایک لیٹ سوئنگ فل لینتھ گیند پر آؤٹ کیا۔ اور میں چاہتا ہوں کے شاہین آفریدی بھی یہی کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک میچ جیتنے کا مطلب برتری نہیں، بھارتی کپتان
وسیم اکرم نے کہا کہ دنیا کو معلوم ہو چکا ہے کہ شاہین آفریدی ابتدا میں یارکرز پھینکتے ہیں۔ اس لیے انہیں اب پلان بی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر شاہین آفریدی مسلسل یارکرز پر انحصار کریں گے تو ان کی پریشانی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ایک یارکر تو ٹھیک ہے لیکن لگاتار ٹھیک نہیں۔ شاہین آفریدی کو دیکھا ہو گا کہ وہ ہر گیند پر وکٹ لینے کی کوشش میں خود پر دباؤ تو نہیں ڈال رہے۔ بہتر ہے کہ وہ لینتھ اور وارئٹی کے ساتھ باؤلنگ کریں۔
