دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ایشیا کپ 2025 سپرفور مرحلے میں پاکستان بھارت میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی کو اہم مشورے دیئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی کو باؤلنگ کے حوالے سے اہم مشورے دیئے۔
وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کو کہا کہ بھارتی اوپنر اور نائب کپتان شبمن گل کے خلاف اسمارٹ باؤلنگ کرنی ہو گی۔ اور مخصوص حکمت علی اپنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بھارت اور عمان کے میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ میچ میں عمانی فاسٹ باؤلر شاہ فیصل نے شبمن گل کو ایک لیٹ سوئنگ فل لینتھ گیند پر آؤٹ کیا۔ اور میں چاہتا ہوں کے شاہین آفریدی بھی یہی کرے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ دنیا کو معلوم ہو چکا ہے کہ شاہین آفریدی ابتدا میں یارکرز پھینکتے ہیں۔ اس لیے انہیں اب پلان بی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر شاہین آفریدی مسلسل یارکرز پر انحصار کریں گے تو ان کی پریشانی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ایک یارکر تو ٹھیک ہے لیکن لگاتار ٹھیک نہیں۔ شاہین آفریدی کو دیکھا ہو گا کہ وہ ہر گیند پر وکٹ لینے کی کوشش میں خود پر دباؤ تو نہیں ڈال رہے۔ بہتر ہے کہ وہ لینتھ اور وارئٹی کے ساتھ باؤلنگ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہائی وولٹیج کرکٹ مقابلہ، شائقین پرجوش
واضح رہے کہ بھارت کے گروپ میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
