مالے: کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے مسلسل پانچویں فتح سمیٹ کر نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔
کامن ویلتھ بیج ہیند بال چیمپئن شپ میں اپنے آخری لیگ میچ میں بھی پاکستان فاتح رہا۔ اور آخری میچ میں بنگلہ دیش کو 0-2 سے شکست دے دی۔
پاکستان نے میچ میں بنگلہ دیش کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کر دیا۔ اور پہلے راؤنڈ میں 30-9 اور دوسری بار 32-13 سے مات دی۔
پاکستان نے لیگ مرحلے میں اپنے تمام میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ٹیم نے بھارت، سری لنکا، مالدیپ اور جنوبی افریقہ کے بعد بنگلہ دیش کو بھی ہرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت مقابلے میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ ہی ہوں گے، بھارتی میڈیا
اس سے قبل ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 2-0 سے فتح سمیٹی۔ اور میچ 24-15 اور 28-5 سے جیتا۔ میچ میں 18 پوائنٹس بنانے والے کاشف علی میں آف دی میچ قرار پائے۔
