دبئی: ایشیا کپ 2025 کے سپرفور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے۔
سپرفور مرحلے میں پاک بھارت میچ دبئی کے میدان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔
اس سے قبل گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ جس کے بعد پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر سپرفور مرحلے میں اپنی جگہ بنائی۔ جبکہ پاکستان نے عمان کو بھی شکست دے کر اپنے پوائنٹس میں اضافہ کیا۔
گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سپرفور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران متنازعہ ریفری اینڈی پائی کرافٹ ہی ریفری ہوں گے۔
میچ ریفری اگر وہی ہوں گے تو کیا ٹاس کے موقع پر دونوں کپتان مصافحہ کریں گے اور میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز ہاتھ ملائیں گے یہ ایک بڑا سوال ہے جس کا جواب میچ کے ٹاس پر ہی ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک میچ جیتنے کا مطلب برتری نہیں، بھارتی کپتان
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آغاز گزشتہ روز سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ سے ہوا۔ جبکہ آج بڑے مقابلے میں پاکستان اور بھارت دبئی میں ہی مدمقابل آئیں۔
