اسلام آباد، قومی کرکٹر شان مسعود کے چچا اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر وقار مسعود طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کے بھائی منصور خان نے تصدیق کی کہ مرحوم کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کردی گئی ہے۔
ڈاکٹر وقارمسعود نے کئی دہائیوں تک وفاقی سیکرٹری خزانہ اور مختلف اقتصادی و سیاسی ذمہ داریاں سنبھالیں، جن کے دوران مالیاتی پالیسیوں میں شفافیت اورعوام دوست اقدامات متعارف کرائے گئے۔
وہ ایک ماہر اقتصادیات، سیاستدان اور اہل خانہ کے لیے محبت کرنے والے رکن تھے، شان مسعود اوراہل خانہ تدفین میں شریک ہوئے جبکہ سیاسی اور اقتصادی حلقوں نے بھی مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
‘یا علی’ گلوکار زوبین گرگ سمندری سیر کے دوران انتقال کر گئے
سوشل میڈیا پر متعدد شخصیات نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، اہل خانہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ مرحوم کے لیے دعائیں کریں اور ان کی خدمات کو یاد رکھیں۔
