امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس مقرر کر دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق امیگریشن محدود کرنے کے لئے امریکی صدر نے ورکر ویزا کے لئے سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دی ہے۔
صدر ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط بھی کر دیے ہیں، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بعض صورتوں میں کمپنیوں کو ایچ ون بی ویزا کے لیے بڑی رقم دینا پڑے گی۔
پاکستانیوں کو اہم ملک کی جانب سے ویزا آن ارائیول کی سہولت ملنے کا امکان
امریکی صدر ٹرمپ کے نئے اقدام سے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بڑا جھٹکا لگے گااس کی وجہ یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں چین اور بھارت سے ماہرین کو امریکا میں ملازمت دیتی ہیں۔
