اسرائیل کے غزہ اور غزہ شہر پر حملے جاری ہیں جس کے باعث وہاں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 4لاکھ 80 ہزار فلسطینی غزہ شہر سےنکل چکے ہیں ،غزہ شہر میں 10 لاکھ افراد رہائش پذیر تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر میں اسرائیلی حملوں میں تباہ شدہ عمارتوں کی تعداد 70 سے تجاوز کرگئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غذائی قلت کے باعث 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔
مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ
وزارت صحت غزہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں مزید 33 فلسطینی شہید اور 146 زخمی ہوئے،غذائی قلت کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 440 ہو گئی ، جن میں 147 بچے بھی شامل ہیں۔
