واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سال کے شروع میں چین کا دورہ کریں گے جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات ہوگی۔
ٹرمپ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اورتجارتی معاملات پر بات چیت کی گئی اس ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ رواں برس جنوبی کوریا میں ہونے والے اپیک سمٹ کے دوران بھی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود چیلنجز کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ بھی مناسب وقت پرامریکہ کا دورہ کریں گے، جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئی پیش رفت کی راہ ہموار ہوگی۔
انہوں نے حالیہ دنوں میں ٹک ٹاک کے حوالے سے سامنے آنے والے فیصلے کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی منظوری کی قدر کرتے ہیں۔
ہانگ کانگ، تعمیراتی مقام سے جنگ عظیم دوم کا بم برآمد، 6 ہزارافراد کا انخلا
انہوں نے مزید کہا کہ شی جن پنگ سے دوبارہ فون پررابطہ کیا جائے گا تاکہ دورے اورملاقاتوں کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جا سکے۔
