لوئرچترال، شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث گرم چشمہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گیا ہے۔
شہریوں اورمقامی دیہات کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، علاقے میں سیلابی ریلوں نے سڑک کے مختلف حصے کونقصان پہنچایا، جس سے آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔
مقامی شہریوں کے مطابق روڈ بند ہونے سے تعلیمی اداروں کے طلبہ، مریضوں اورملازمت پیشہ افراد کو آمدورفت میں دشواری ہو رہی ہے جبکہ اشیائے خورونوش کی ترسیل بھی متاثرہورہی ہے۔
علاقے میں رہنے والے لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بحالی کے کام کوہنگامی بنیادوں پرمکمل کیا جائے تاکہ مشکلات میں کمی آسکے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گرم چشمہ روڈ کی بحالی کے لئے مشینری اورافرادی قوت کومتحرک کر دیا گیا ہے اورکام تیزی سے جاری ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں کہیں بارش کا امکان نہیں ،محکمہ موسمیات
ترجمان کے مطابق متاثرہ حصوں کوصاف کرکے جلد ہی ٹریفک کی روانی بحال کردی جائے گی، انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اورمتبادل راستوں کا استعمال کریں۔
