امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے مستقبل اور چین امریکا تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹیلیفونک گفتگو کے بعد چینی صدر نے کہا کہ بات چیت مثبت اور تعمیری رہی، چین امریکا تعلقات بہت اہم ہیں ، امریکا کو یکطرفہ تجارتی پابندیاں عائد کرنے سے گریز کرنا چاہیے، چین کا ٹک ٹاک پر موقف “واضح” ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کمپنیوں کی خواہشات اور خودمختاری کا احترام کرتی ہے۔ امریکا کو چاہیے کہ چینی کمپنیوں کے لیے کھلا اور منصفانہ ماحول فراہم کرے، امریکا کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز ہوں۔
افغان سرزمین پر امریکی افواج کی واپسی ناقابل قبول ہے ، افغان حکومت
چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین دوسری جنگ عظیم میں کی گئی امریکا کی حمایت کو نہیں بھولے گا۔
واضح رہے صدر ٹرمپ نے جمعرات کو فاکس نیوز کو بتایا تھا کہ شی جن پنگ سے ٹک ٹاک اور تجارت دونوں معاملات پر بات کروں گا۔ ہم ان تمام معاملات پر معاہدے کے قریب ہیں اور میرا چین کے ساتھ تعلق بہت اچھا ہے۔
