ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے ، شائقین کیلئے ٹکٹوں پر دلچسپ آفر کی گئی ہے۔
ٹکٹ کی فروخت آن لائن ہو رہی ہے ، سب سے سستا ٹکٹ 75 درہم (پاکستانی پانچ ہزار روپے سے زائد) جبکہ سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پاک بھارت میچ کا انفرادی ٹکٹ 350 درہم (پاکستانی 26 ہزار روپے سے زائد) میں دستیاب ہے۔
28 ستمبر کو ٹورنامنٹ کے فائنل سمیت تمام بقیہ میچوں کے انفرادی ٹکٹوں کی محدود تعداد آج جاری کر دی گئی ہے۔
ایشیا کپ سپر فور مرحلہ:کون، کب، کہاں،کس کے مدمقابل؟
بقیہ بلاک بسٹر میچوں کے لیے شائقین کے لیے دو ٹکٹ پیکجز پیش کیے گئے ہیں جن کی قیمت 525 درہم (پاکستانی 40 ہزار روپے سے زائد) ہے۔
پہلے پیکیج میں سری لنکا بمقابلہ بنگہ دیش، پاکستان بمقابلہ بھارت اور بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت کے میچز شامل ہیں۔ دوسرے پیکج میں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، بھارت بمقابلہ سری لنکا اور فائنل شامل ہیں۔ ٹکٹس پلاٹینم لسٹ ڈاٹ نیٹ نامی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
