نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور سعودی عرب میں ہونے والا معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر ملک بھی اس طرح کے معاہدے کا حصہ بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔
لندن میں جمعہ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان ہونے والا معاہدہ ہمیشہ سے موجود ہے۔
دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کیلئے دیگر عرب ممالک پر دروازے بند نہیں، خواجہ آصف
نائب وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا گیا اور اسکی تفصیلات طے کرنے میں کئی ماہ لگے ہیں۔
ڈار نے یاد دلایا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا۔ اس سلسسلے میں انہوں نے ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان پر لگنے والی پابندیوں اور اس موقع پر سعودی کردار کی دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر پابندیوں کے بعد سعودی عرب کی حمایت بڑی اہم تھی۔
ماہرین، میڈیا اور بھارت کا پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بارے میں کیا کہنا ہے؟
یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ہے، بین القوامی امورکی ایک یورپی ماہر نے تو اسے آسمانی بجلی سے تعبیر کیا ہے تو ایک دوسرے نے گیم چنیجر قرار دے دیا۔
