ہجری سال کے چوتھے مہینے ربیع الثانی کا چاند 23 ستمبر بروز منگل نظر آنے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے اسپارکو نے کہا ہے کہ ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند ممکنہ طور پر 22 ستمبر کو رات 12 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہو گا۔
یوں نئے چاند کی عمر 23 ستمبر کو غروب آفتاب تک 41 گھنٹے 54 منٹ ہوگی۔
پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو گیا
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس لحاظ سے 23 ستمبر کی شام کو نئے چاند کی رویت کے امکانات روشن ہیں۔
اگر منگل کو چاند نظر آ گیا تو یکم ربیع الثانی 1447 ہجری مورخہ 24 ستمبرکو ہو گی۔
تاہم اسپارکو کا کہنا ہے کہ ربیع الثانی کے چاند کی رویت کا فیصلہ معتبر شہادتوں کی بنیاد پر ہوگا جبکہ چاند نظر آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
