اعزاز چودھری نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان پر دوبارہ اکتوبر میں حملہ کر سکتا ہے۔
سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ نومبر میں ریاست بہار میں الیکشن ہے اور مودی نے ہمیشہ پاکستان دشمنی میں ووٹ حاصل کیا ہے۔
اس موقع پر تجزیہ کار ہما بقائی نے بھارتی دہشت گردی ے ثبوت ایف اے ٹی ایف میں دکھانے کا مطالبہ کردیا، دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفارت کاروں کو بریفنگ دینی چاہیے۔
واضح رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی 2025 کی شب پاکستان پر بزدلانہ حملے کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا تھا، جس میں پاک فوج کے 11 جوان اور خواتین و بچوں سمیت 40 شہری شہید ہوئے تھے۔
ترجمان پاک فوج نے اس وقت تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 40 بے گناہ شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں جبکہ 121 افراد زخمی ہوئے جن میں 10 خواتین اور 27 بچے شامل ہیں۔
افغان شہری اور بھارتی فوجی پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج نے معرکہ حق کے تحت بھارتی جارحیت کا بھرپور اور موثر جواب دیا۔ پاکستانی افواج نے دشمن کی پوزیشنز پر انتہائی درستگی سے جوابی حملے کیے، جس پر دشمن دبک کر بیٹھ گیا۔
