بھارت کے اسپنر کلدیپ یادیو نے شاہین آفریدی کی تعریفیں کر ڈالیں۔
بھارتی اسپنر نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شاہین آفریدی کی بیٹنگ فارم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر اس وقت بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔
بھارت کے عمان کے خلاف آخری گروپ میچ سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان سے حریف باؤلرز کو سمجھنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے باؤلر ز کی تفصیل بتانے کے بجائے ان فارم بیٹرز کی بات کی اور اس موقع پر شاہین کی بیٹنگ کی بھی خوب تعریف کی۔
کلدیپ کا کہنا تھا کہ جب آپ باؤلنگ کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو بیٹرز کو پڑھنے کا موقع ملتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ان دنوں بہت اچھا کھیل رہے ہیں، پچھلے دو میچز میں انہوں نے جارحانہ انداز میں کھیلا ہے۔
بھارتی اسپنر کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں غلطیوں سے بھی سیکھا جاتا ہے اور ہر میچ بہتری کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ میں باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ بھی بہت اچھی کر رہے ہیں۔
آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا، بھارتی میڈیا
انہوں نے بھارت کے خلاف جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے سولہ گیندوں پر 33 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے، متحدہ عرب امارات کے خلاف انہوں نے 14 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔
