پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے ایک اور نیا شوشہ چھوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی ٹیم نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو نہ ہٹانے کے فیصلے کے خلاف احتجاجاً میچ میں تاخیر کی۔
بھا رتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم نے متعدد ٹورنامنٹ قوانین کی خلاف ورزیاں کیں۔
بھا رتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پی سی بی کو ایک ای میل بھیجی ہے جس میں بدسلوکی اور پلیئرز اینڈ میچ آفیشلز ایریا پروٹوکول کی متعدد خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔
بھارتی ٹیم کو پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے روکا،بھارتی میڈیا
آئی سی سی کی جانب سے میچ ریفری کی معذرت کے دوران ویڈیو بنانے اور اسے میڈیا میں جاری کرنے پر اعتراض کیا گیا ہے۔ بھا رتی میڈیا کے مطابق جب میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معذرت کی، اس وقت ٹورنا منٹ کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر نعیم گیلانی نے پلیئرز میچ آفیشلز ایریا میں ویڈیو بنائی۔
