سری لنکن کھلاڑی کے والد افغانستان کے خلاف بیٹے کی بری کارکردگی برداشت نہ کر سکے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کے آل راؤنڈر اور بائیں ہاتھ کے سپنر دونتھ ویلالاگے (Dunith Wellalage) کے والد سورنگا نیروشن ویلالاگے کو افغانستان کے خلاف میچ کے دوران بیٹے کی بولنگ دیکھ کر ہارٹ اٹیک ہوا۔
یہ الخراش واقعہ ایشیاء کپ 2025 کے گروپ میچ میں اُس وقت پیش آیا جب سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں ابو ظہبی میں مقابلہ کر رہی تھیں اور دونتھ میچ آخری اوور کرا رہے تھے۔
ایشیا کپ سے دستبرداری کی صورت میں پاکستان کو کتنے ارب کا نقصان ہوتا؟
اس آخری اوور میں انہوں نے محمد نبی کے ہاتھوں پانچ چھکے کھائے۔ یہ اوور ان کے لیے سخت خفت کا باعث بنا کیونکہ انہوں نے کل 32 رنز دیے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق دونتھ کے والد کولمبو میں بیٹھے یہ میچ دیکھ رہے تھے۔ وہ اپنے بیٹے کو افغانی بلے باز کے ہاتھوں پے در پے چھکے کھاتا دیکھ کر سخت تناؤ میں نظر آئے۔
The moment when Sri Lanka’s coach Sanath Jayasuriya and Team manager informed Dunith Wellallage about the demise of his father right after the match. Dunith’s father passed away due to a sudden heart attack. He was 54.🥲
video credits- Dhanushka pic.twitter.com/P01nFFWlVW— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) September 18, 2025
اسی دوران انہوں نے سینے میں شدید تکلیف کی شکایت کی۔ انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔
میچ ختم ہونے کے بعد دونتھ کو اطلاع دی گئی کہ اُن کے والد کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا اور وہ انتقال کر چکے ہیں۔
صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا
سری لنکا نے یہ میچ جیت کر سپر فور مرحلے میں اپنی جگہ پکی کر لی تھی۔
