امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے بگرام ائیر بیس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے بیان میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر ہکا بکا رہ گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ روز برطانیہ کے دورے پر پہنچے تھے جہاں انہوں نے آج برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے طالبان کو بگرام ائر بیس مفت میں دے دی لیکن اب ہم اسے واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تجارتی معاہدہ ہو گیا
ٹرمپ کی جانب سے بگرام ائیر بیس کا ذکر ہوتے ہی برطانوی وزیر اعظم کے چہرے کے تاثرات یکدم تبدیل ہو گئے اور وہ حیرت سے صدر ٹرمپ کو دیکھنے لگے۔
واضح رہے کہ آج امریکا اور برطانیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں ، معاہدے پر دستخط کے بعد ٹرمپ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کیساتھ تجارتی ڈیل ہماری اہم کامیابی ہے۔
