قومی ہیرو ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ قوم کی محبتوں اور دعاؤں کا تہہ دل سے مشکور ہوں،فخر ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج پرپاکستان کی نمائندگی کی۔
قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انجری نے میری تیاری اور فٹنس کو متاثر کیا،انجری کے باوجود میں نے ہمت نہیں ہاری اور پوری محنت سے مقابلہ کیا۔
فائنل میں وہ نتیجہ حاصل نہیں کر سکا جس کی میں نے خواہش کی تھی،مزید محنت کر کے پہلے سے بھی زیادہ مضبوطی کے ساتھ واپس آؤں گا۔
سٹیٹ بینک نے غیر ملکی کرنسیوں کے ریٹ جاری کردئیے
واضح رہے جاپان کے شہر ٹوکیو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں قومی اتھلیٹ ارشد ندیم 10 ویں نمبر پر رہے۔
