نیمبیا نے بولیوایو میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں اپ سیٹ کرتے ہوئے زمبابوے کو 28 رنز سے شکست دیدی۔
نیمبیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 19.5 اوور میں 176 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔
نیمبیا کی جانب سے جین فرائی لنک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 77 رنز بنائے ، ان کی اننگ میں 8 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے ، جبکہ روبن ٹرمپلمن نے 24 گیندوں پر 46 رنز کی اننگ کھیلی۔
بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 8 رنز سے شکست دے دی
زمبابوے کی جانب سے سین ویلیم نے عمدہ کھیل پیش کیا انہوں نے 45 گیندوں پر 77 رنز بنائے ، نیمبیا کے جے جے سمٹ نے 4 جبکہ ایراسمس اور ٹرمپلمن نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں پہلے دو میچز زمبابوے نے جیتے ہیں۔
