اسلام آباد، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا، مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر بڑھ کر 14 ارب 35 کروڑ 72 لاکھ ڈالرتک پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر19 ارب 73 کروڑ 57 لاکھ ڈالرہوگئے ہیں، جن میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5 ارب 37 کروڑ 85 لاکھ ڈالر بھی شامل ہیں، اضافے کوملکی معیشت کے استحکام کی جانب مثبت پیشرفت قراردیا جا رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق ذخائر میں اضافہ درآمدی ادائیگیوں اوربیرونی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔
علاوہ ازیں یہ پیش رفت روپے کی قدر کو بھی سہارا دے سکتی ہے اورسرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کا سبب بنے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو آئندہ مہینوں میں عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کی جانب سے مزید قسطوں کی متوقع آمد بھی ہے جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائرمزید مستحکم ہوسکتے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،100انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 58ہزارپوائنٹس کی سطح عبورکرگیا
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ وہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور زرِمبادلہ کے ذخائر کو مزید بہتر بنانے کے لیے پالیسی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
