اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک منصوبے کے حتمی معاہدوں اور مالی وعدوں کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا ، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے معاہدوں کی سمری ای سی سی اجلاس میں پیش کی گئی ، حتمی دستاویز میں بڑی تبدیلی کی صورت میں دوبارہ ای سی سی سے منظوری لازمی ہو گی۔
وزارت ریلوے اور ریکوڈک کی مائننگ کمپنی کے درمیان ریل ڈویلپمنٹ معاہدہ منظور کیا گیا، 390 ملین ڈالر کی برج فنانسنگ سے 1350 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے ریکوڈک منصوبے کیلئے 41 کروڑ ڈالر کے پیکیج کی منظوری دیدی
وزارت ریلوے کو معاہدوں کی دستاویزات وزارت خزانہ سے شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وزارت خزانہ اور ریلوے کو آئندہ سال مارچ تک ای سی سی کو رپورٹ پیش کرنے بھی کی ہدایت کی گئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریکو ڈک منصوبہ بلوچستان کی معاشی تصویر بدل دے گا، منصوبہ روزگار کے مواقع اور انفراسٹرکچر میں ترقی لائے گا، منصوبے سے خطے میں طویل المدتی سماجی و معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔
