اسپین نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسرائیل کی شرکت پر ایونٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی چیمپئن اسپین جسے اگلے سال فیفا ورلڈکپ کے ٹائٹل کے مضبوط امیدواروں میں شمار کیا جا رہا ہے، نے یہ دھمکی اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کے خلاف سیاسی احتجاج کے طور پر دی ہے۔
یہ انتباہ اسپین کی حکمران سوشلسٹ ورکرز پارٹی (PSOE) کے رہنماؤں کی طرف سے جاری کیا گیا۔ اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز اسرائیل کو عالمی کھیلوں میں شامل نہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
غزہ میں نسل کشی ، اسپین نے اسرائیل کیساتھ ہتھیاروں کی بڑی ڈیل منسوخ کر دی
اسپین کے وزیراعظم نے اس معاملے کا موازنہ روس سے کیا جس پر یوکرین پر حملے کے بعد فیفا اور یوئیفا نے پابندی لگا دی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسپین نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے اسرائیل پر ہتھیاروں کی فراہمی سمیت مختلف پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔
