امریکا اور برطانیہ کے درمیان تجارتی معاہدے ہو گیا ، معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے دستخط کیے۔
اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ تجارتی شعبوں میں ملکر کام کریں گے، امریکا ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
قطر ہمارا مضبوط اتحادی ، اسرائیل دوبارہ حملہ نہیں کرے گا ، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کے موقع پر کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تجارتی ڈیل ہماری اہم کامیابی ہے، تجارتی ڈیل پر برطانوی وزیراعظم کے شکر گزار ہیں، ہم نے برطانیہ کے ساتھ ٹیرف کم کیا ہے۔
واضح رہے امریکی صدر گزشتہ روز برطانیہ پہنچے تھے ، ان کے اعزاز میں برطانیہ کے شاہی خاندان کی جانب سے ونزرکاسل میں عشائیہ بھی دیا گیا تھا۔
