سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں آپریشن کیا جس میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد ہوا ہے، دہشتگرد تخریب کاری اوردہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث تھے۔
پاک سعودی عرب معاہدے کے ممکنہ اثرات کا بغور جائزہ لیں گے، بھارت
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، خضدار میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
