سندھ میں کنٹری بیوشن پنشن اسکیم ختم کرکے پرانا نظام بحال کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے اعلان کردہ کنٹری بیوشن پنشن اسکیم ختم کرتے ہوئے نئے ملازمین کے لیے پنشن کا پرانا نظام بحال کردیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ نے ستمبر 2024 کو نئے بھرتی ہونے والے صوبائی ملازمین کے لیے سندھ ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم کی منظوری دی تھی، اس اسکیم کے تحت سرکاری ملازمین کو پنشن اور گریجویٹی کی جگہ کنٹری بیوشن پنشن دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ہر سرکاری ملازم کو بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد ہر ماہ جمع کرانا تھا جبکہ حکومت اس ملازم کی بنیادی تنخواہ کا 12فیصد جمع کراتی، اب اس اسکیم کو ختم کر دیا گیا ہے۔
ستمبر 2024 میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ نے ایس ڈی سی پی ایس 2024 کیلئے سندھ سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں نئی شق داخل کرنے کی منظوری دی تھی۔
اس ترمیم کے تحت سندھ سول سرونٹ (ترمیمی) ایکٹ 2024 کے آغاز پر یا اس کے بعد سرکاری ملازم کے طور پر تعینات یا ریگولرائز ہونے والے فرد کو پنشن اور گریجویٹی کے علاوہ سرکاری ملازم تصور کیا جائے گا۔
پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا، پاکستان علما کونسل کایوم تشکر ودعا منانے کا اعلان
سیکرٹری فنانس کی جانب سے جاری آفس میمورینڈیم کے مطابق جاری کیا گیا آفس میمورینڈیم واپس لے لیا گیا ہے اوریہ اسکیم ختم کر دی گئی ہے۔
