بالی ووڈ انڈسٹری نے پاکستان کا ایک اور مشہور گانا ”بول کفارہ“ ایک بار پھر کاپی کر لیا۔
اس سے قبل اس گانے کو بھارتی گلوکار جوبن نوتیال نے کاپی کیا تھا جس کے بعد اب اسے بالی ووڈ کی نئی فلم دیوانے کی دیوانیت میں ایک مرتبہ پھر کاپی کرکے شامل کیا گیا ہے۔
بول کفارہ کو بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ، فرحان صابری اور ڈی جے چیتاس نے گایا ہے، اس گانے میں نصرت فتح علی خان کے بالی ووڈ کی فلم کے مقبول گانے ’دلہے کا سہرا‘ کے چند بول بھی شامل کئے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پربول کفارہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر پاکستانی صارفین جانب سے شدید ردعمل دیا جا رہا ہے، صارفین کا کہنا تھا کہ بھارت والے پاکستان کو بُرا بھلا کہتے ہیں اور پھر ہمارے ہی کانٹینٹ کو کاپی کرتے ہیں۔
اداکارہ عائشہ عمر کے شو لازوال عشق پر عوامی اعتراضات، پیمرا کا ردعمل
اس سے قبل بھی بالی ووڈ انڈسٹری پاکستان کے کئی مشہور گانے کاپی کر چکی ہے اس کا کریڈ ٹ بھی نہیں دیا گیا۔
